عاشورہ کے موقع پر سرکاری ملازمین کو 4 تعطیلات مل گئیں

سرکاری تعطیلات جمعرات اور جمعہ کے روز ہوں گی، جبکہ ہفتہ وار تعطیلات ہفتے اور اتوار کے روز ہوں گی

muhammad ali محمد علی پیر 17 ستمبر 2018 18:36

عاشورہ کے موقع پر سرکاری ملازمین کو 4 تعطیلات مل گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2018ء) عاشورہ کے موقع پر سرکاری ملازمین کو 4 تعطیلات مل گئیں، سرکاری تعطیلات جمعرات اور جمعہ کے روز ہوں گی، جبکہ ہفتہ وار تعطیلات ہفتے اور اتوار کے روز ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق 9 اور 10محرم الحرام کی وجہ سے سرکاری ملازمین مجموعی طور پر چار چھٹیاں انجوائے کریں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے 9اور 10محرم الحرام ( جمعرات اور جمعہ) کو تعطیلات کا اعلان کیا گیا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیلات کی وجہ سے سرکاری ملازمین چار روز موجیں کریں گے۔

روزگار اور تعلیم کے سلسلہ میں بڑے شہروں میں دوسرے شہروں سے آنے والوں نے چار تعطیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے آبائی علاقوں کو جانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ جبکہ دوسری جانب عاشورہ کی آمد کے پیش نظر ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کر لیے گئے ہیں۔ عاشورہ کے موقع پر امن و امان کے قیام کیلئے شہروں میں پولیس فورس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ جبکہ عاشورہ کے موقع پر محدود حد تک موبائل فون سروس بھی بند رکھی جائے گی۔