ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہیے ،ْ ایسا پاکستان چاہیے جہاں اصلاحات ہوں ،ْرحمن ملک

پیر 17 ستمبر 2018 22:56

ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہیے ،ْ ایسا پاکستان چاہیے جہاں اصلاحات ہوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہیے ،ْ ایسا پاکستان چاہیے جہاں اصلاحات ہوں ۔وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے سے خطاب سے مایوسی ہوئی ہے۔ عارف علوی نے بطور پی ٹی آئی کارکن پارلیمنٹ سے خطاب کیا ،ْ امید ہے وقت کے ساتھ وہ قوم کے صدر بن کر سوچیں گے۔

(جاری ہے)

افسوس ہے کہ صدر نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو سب سے آخر میں رکھا۔ صدر کو اپنے خطاب میں معاشی مسائل، خارجی و داخلہ پالیسی، نیشنل ایکشن پلان اور دیگر عوام مسائل پر بات کرنی چاہیے تھی انہوںنے کہاکہ حکومت کو اب خیالوں سے نکل کرکر حقیقت میں آنا ہوگا۔جب پاکستان دو لخت ہوا تھا تب بھی نیا پاکستان ہی بنا تھا ،ْ ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہیے بلکہ ایسا پاکستان چاہیے جہاں اصلاحات ہوں ۔ حکومت کو نیا پاکستان بنانے کے بجائے اصلاحات لانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ پاکستان کو ڈاکلی ، خارجی، معاشی اور سفارتی سطح پر شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔