ہائی کورٹ پابندی کے باوجود اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کو بجلی کے کنکشنز دینے کا انکشاف

پیر 17 ستمبر 2018 23:34

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) ہائی کورٹ پابندی کے باوجود اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کو بجلی کے کنکشنز دینے کا انکشاف سی ڈی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئیسکو کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو، جنرل منیجر اور ڈائریکٹر آپریشنز کو نوٹس جاری کر دئیے گئے اورہائی کورٹ نے تین افسران سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سی ڈی اے کی درخواست پر سماعت کی بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل تھے۔اعجاز چیمہ