فلم’’گلاب جامن‘‘ کی عکسبندی آئندہ سال کے وسط میں شروع کی جائے گی

منگل 18 ستمبر 2018 13:12

فلم’’گلاب جامن‘‘ کی عکسبندی آئندہ سال کے وسط میں شروع کی جائے گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کی نئی فلم’’گلاب جامن‘‘ کی عکسبندی آئندہ سال کے وسط میں شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن فلمساز انوراگ کشپ کی نئی فلم ’’ گلاب جامن ‘‘ میں دوبارہ ایک ساتھ دکھائی دیں گے جس کی عکسبندی آئندہ سال کے وسط میں ممبئی میں شروع کی جائے گی لیکن اس سے قبل ابھیشیک بچن اپنی ایک اور فلم کی عکسبندی مکمل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :