ارفع کریم ٹاور کے بھارت میں بھی چرچے، بھارتی فلم میں ارفع کریم ٹاور دکھایا گیا

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چئیرمین عمر سیف نے بھارتی فلم انڈسٹری کو شرمندہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 ستمبر 2018 16:33

ارفع کریم ٹاور کے بھارت میں بھی چرچے، بھارتی فلم میں ارفع کریم ٹاور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر 2018ء) : بھارتی فلم انڈسٹری نے پاکستان مخالف بہت ساری فلمیں بنائی ہیں جن میں پاکستانی جاسوس ، پاکستانی دہشتگرد اور پاکستانی شدت پسندوں کو دکھا کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ پاکستان ہی شدت پسندی پھیلا رہاہے لیکن حال ہی میں ان کی ریسرچ اور اسکرپٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا جس نے بالی وڈ انڈسٹری کو شرمندہ کردیا۔

بالی وڈ کی ایک فلم میں مبینہ طور پر ایک پاکستانی شہری کو دکھایا گیا ، ویڈیو میں موجود نوجوان ایک افسر سے پاکستان میں آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر فون ملانے اور آئی ایس آئی کے چیف سے بات کروانے کی درخواست کرتا ہے جسے منظور کر لیا جاتا ہے ، لیکن یہاں پر مضحکہ خیز بات یہ کہ بالی وڈ کے پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اسکرپٹ رائٹرز کو اتنا ہی علم نہیں ہے کہ وہ پاکستان میں کس جگہ کو دکھا رہے ہیں؟ ویڈیو میں دکھائی جانے والی جگہ آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر نہیں بلکہ لاہور میں موجود ارفع کریم ٹاور تھا۔

(جاری ہے)

بالی وڈ فلم کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے بالی وڈ انڈسٹری کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چئیرمین عمر سیف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنی پوسٹ میں یہ ویڈیو اپ لوڈ کی اور کہا کہ ارفع کریم ٹاور کے چرچے سرحد پار بھی پہنچ گئے ہیں۔ ساتھ ہی عمر سیف نے کہا کہ بالی وڈ کو اپنی فلموں کے لیے مزید بہتر اسکرپٹ رائٹرز کی ضرورت ہے۔



سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ عمر سیف کی یہ بات سُن کر یقیناً بالی وڈ انڈسٹری تھوڑی شرمندہ ضرور ہوئی ہو گی۔ اس ویڈیو اور عمر سیف کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بالی وڈ کا خوب مذاق اُڑایا۔