اپنے مفادات کا تحفظ ہر خود مختار ریاست کا حق ہے ، شہریار خان آفریدی
،اقتصادی ترقی کا دارومدار امن و امان پر ہے، ہمیں مشترکہ طور پر خطہ میں امن کیلئے کام کرنا ہو گا، ملک کو ترقی کی اس نہج پر لے کر جائینگے جہاں دنیا ہم پر رشک کریگی، پڑوسی ممالک کے درمیان مثبت تعلقات عالمی سطح پر ہم آہنگی پیدا کرنے کا باعث ہوتے ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ کا سیمینار سے خطاب
منگل 18 ستمبر 2018 20:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انسانیت کے حقوق اور ان کی فلاح کیلئے اقوام عالم کو آگے آنا ہو گا، ہمیں یہ اعتراف کرنا ہے کہ ہم انسانوں کے دوست ہیں، ہمیں انسانیت کے مسائل پر توجہ کیلئے مثبت سوچ رکھنا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے درمیان مثبت تعلقات عالمی سطح پر ہم آہنگی پیدا کرنے کا باعث ہوتے ہیں، خطہ میں امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہمارا خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کو محبت کا پیغام دینا ہے، عام آدمی آج بھی غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو ترقی کی اس نہج پر لے جائیں گے جہاں دنیا ہم پر رشک کرے گی، انسانیت کی خدمت کرنا ہماری حکومت کا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل ولیج کی وجہ سے انفرادی عمل کا اثر تمام دنیا پر پڑھتا ہے، تنازعات کا حل ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہے ورنہ تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر خود مختار ریاست کا حق ہے کہ وہ اپنے مفادات کا تحفظ کرے، ہمیں مشترکہ طور پر خطہ میں امن کیلئے کام کرنا ہو گا، اقتصادی ترقی کا دارومدار امن و امان پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں علاقائی مشترکہ امن بیانیہ بنانے کی ضرورت ہے، دنیا کی 50 فیصد آ بادی اور پیداوار کا بڑا حصہ اس خطہ میں ہے، یورپی مملک کی درمیان 4000 سال تک تنازعات رہے جبکہ شمالی امریکہ بھی سالوں تنازعات کا شکار رہا، یورپ اور شمالی امریکہ نے تاریخ سے سبق سیکھا اور یورپی یونین اور نافٹا جیسے ادارے تخلیق کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.