پاکستان میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے لئے آئی اے ای اے کا تعاون قابل ستائش ہے، چیئر مین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن

بدھ 19 ستمبر 2018 00:10

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئر مین محمد نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے لئے آئی اے ای اے کا تعاون قابل ستائش ہے موسمیاتی تبدیلی کے دور میں بجلی کی پیداوار کے لئے جوہری توانائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کیجنرل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے دور میں بجلی کی پیداوار کے لئے جوہری توانائی اہم ہے پاکستان میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے لئے آئی اے ای اے کا تعاون قابل ستائش ہے پاکستان میں ایٹمی سیکیورٹی سے متعلق ڈائر یکٹر جنرل آئی اے ای اے کا بیان حوصلہ افزا ہے۔