اقوام متحدہ کے امن مندوب کا یمن میں سیاسی بات چیت میں اہم پیش رفت کا دعویٰ

بدھ 19 ستمبر 2018 11:43

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب مارٹن گریفیتھ نے کہا ہے کہ یمن کی آئینی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں گریفیتھ کا کہنا تھا کہ ان کی صنعاء میں حوثی باغیوں اور جنرل پیپلز کانگریس کے رہنماؤں سے تعمیری اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن میں متحارب فریقین کے درمیان بات چیت کی بحالی کی قوی امید پیدا ہوئی ہے۔حوثیوں کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے، اقتصادی صورت حال کی بہتری اور صنعاء ہوائی اڈے کو کھولنے کے مطالبات سامنے آئے ہیں۔اقوام متحدہ کے امن مندوب حوثیوں کی تجاویز لے کریمنی حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مذاکرات کریں گے۔