ہمشہ وقت سے آگے چلنا پسند ہے، شلپا شیٹھی

بدھ 19 ستمبر 2018 13:01

ہمشہ وقت سے آگے چلنا پسند ہے، شلپا شیٹھی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ انہیں ہمشہ وقت سے آگے چلنا پسند ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ مجھے ہمیشہ وقت سے آگے چلنا پسند ہے اگر پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو میں پہلی فلم اداکارہ تھی جب میں نے ٹی وی پر کام کیا، پھر یوگا ورزش پر مبنی ڈی وی ڈیز ریلیز کیں اس کے بعد اپنا یو ٹیوب چینل بنایا اور اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرکام کر رہی ہوں، یہاں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو محظوظ ہونا چاہتے ہیں لہذا اس لحاظ سے ڈیجیٹل شو ’’لو می ہیئر می‘‘ نے مجھے اس کا احساس دلایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے اس دور میں چیزوں کے انتخاب میں لوگوں کے پاس بہت کم وقت ہوتا ہے تو ڈیجیٹل پلیٹ فارم اس کے لئے بہترین کام کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :