گورنمنٹ گر لز پرا ئمری سکول نمبر 2 تنگی برہ زئی میں صحت و صفائی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

بدھ 19 ستمبر 2018 13:14

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چا رسدہ سمیع اللہ خان کی ہدایت پر ضلع بھر کے گرلز سکولوں اور کالجز میں صحت و صفائی کے حوالے سے شعور و آگہی پیدا کرنے کے سلسلے میں ہیلتھ اینڈہائی جین سیشن ڈسپلن کمیٹی کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ گر لز پرا ئمری سکول نمبر 2 تنگی برہ زئی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول کی ہیڈمسٹریس جنت بی بی اور ٹیچرز سمیت طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صحت و صفائی کی افادیت کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے محکمہ بہبود آبادی کی فیملی ویلفیئر ورکر مد ثرہ رحمان اور دیگر نے کہاکہ خواتین پاکستان کے مجموعی آبادی کا 52 فیصد ہے،انسان اور صفائی ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، صفائی انسانی بقاء و سا لمیت کیلئے ناگزیر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے مذہب میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :