Live Updates

تحصیل خان پور کو سب ڈویژن کا درجہ دیدیا گیا

بدھ 19 ستمبر 2018 14:30

تحصیل خان پور کو سب ڈویژن کا درجہ دیدیا گیا
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان کی کاوشوں سے تحصیل خان پور کو سب ڈویژن کا درجہ دیدیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان بورڈ آف ریونیو، ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یہاں جاری اعلامیہ میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اکبر ایوب خان نے خان پور کو سب ڈویژن کا درجہ دینے کے اقدام کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہری پور کی پسماندہ تحصیل کے عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ اور خواب تھا، آج صوبائی حکومت نے اس کو عملی جامہ پہنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت پر سرمایہ کاری پاکستان تحریک انصاف کا وژن اور مشن ہے، صوبائی حکومت شروع دن سے انسانیت کی فلاح کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی میں پسماندہ اضلاع کی ترقی کو ترجیح دی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام نے صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ خدمت کا موقع دیا ہے، ہم عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات