ایشیاءکپ، پاکستانی اوپنرز مکمل طور پر ناکام
دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں
ذیشان مہتاب بدھ 19 ستمبر 2018 16:57
(جاری ہے)
بھارت کے خلاف آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہوگی۔
بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شیکر دھاون، امباتی روئیڈو، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور یزویندرا چاہل پر مشتمل ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیمیں آج پہلی مرتبہ مدمقابل ہوگی، اس وقت بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے ویرات کوہلی ٹیم کا حصہ نہیں تاہم ان کی غیر موجودگی میں روہت شرما قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 26 رنز سے شکست دی تاہم ہانگ کانگ کی جانب سے پہلی وکٹ پر 174 رنز کی شراکت نے مخالف ٹیم پر شدید دباﺅڈالا۔ دونوں ٹیمیں 2006ءکے بعد پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات میں آمنے سامنے آئیں گی ،اس سے قبل دونوں ٹیمیں 1984ءسے2000ءکے دورا ن شارجہ کے مقام پر کئی تاریخی میچز کھیل چکی ہیں ،دونو ں ٹیموں نے اب تک ایشیا ءکپ میں 12مرتبہ ایک دوسرے کا آمنا سامنا کر رکھا ہے اور5،5مرتبہ کامیابی اپنے نام کی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.