چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں 4 رکنی وفد آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوگیا

وفد آذربائیجان کی پارلیمنٹ کی صد سالہ تقریبات میں شرکت، صدر اور وزیراعظم، دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا

بدھ 19 ستمبر 2018 17:52

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں 4 رکنی وفد آذربائیجان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹ کا 4 رکنی پارلیمانی وفد آج صبح اسلام آباد سے آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوگیا۔ ایوان بالا کے وفد کو آذربائیجان کی پارلیمنٹ کے چیئرمین نے پارلیمنٹ کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

وفد اپنے دورے کے دوران آذربائیجان کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کرنے کے علا وہ آذربائیجان کے صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کرے گا جبکہ دیگر اعلی حکومتی عہدیداروں اور پارلیمانی قیادت سے ملاقاتیں بھی دورے میں شامل ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے آپس میں دوستانہ تعلقات ہیں اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔ وفد میں سینیٹ میں قائد ایوان ، سینیٹرز سردار محمد اعظم خان موسی خیل محمد ایوب آفریدی اور نگہت مرزا شامل ہیں۔