Live Updates

نوازشریف ،ْمریم اور صفدر کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہی ہے ،ْفیصل جاوید

مسلم لیگ (ن) کا جشن 20 اپریل جیسا ہے ،ْیہ لوگ بری نہیں ہوئے ،ْ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر رد عمل

بدھ 19 ستمبر 2018 19:11

نوازشریف ،ْمریم اور صفدر کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہی ہے ،ْفیصل جاوید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف، مریم اور صفدر کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل میں کہا کہ نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزائیں معطل ہوئی ہیں ،ْابھی دیگر ریفرنسز میں بھی فیصلے آنا باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مجرم ہیں اور ان کا جرم موجود ہے، منی لانڈرنگ، کرپشن اور منی ٹریل سمیت جو چیزیں یہ لوگ نہیں بتاسکے وہ اپنی جگہ موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کا جشن 20 اپریل جیسا ہے کیونکہ یہ لوگ بری نہیں ہوئے، ان کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہے، انہیں واپس وہیں جانا پڑے گا جہاں سے باہر آرہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات