ایم کیوایم نے قومی اور سندھ اسمبلی کی تین نشستوں پر دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دائر کردی

این اے 241، پی ایس 126 اور پی ایس 130 پر دوبارہ گنتی کروائی جائے،عامر معین ،آصف علی اور جمال کی استدعا

بدھ 19 ستمبر 2018 19:31

ایم کیوایم نے قومی اور سندھ اسمبلی کی تین نشستوں پر دوبارہ گنتی کے لیے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) ایم کیوایم نے قومی اسمبلی کے حلقہ 241 اورسندھ اسمبلی کے حلقوں پی ایس 126 اور 130 میں دوبارہ گنتی کے لیئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔بدھ کو ایم کیوایم نے قومی اسمبلی کی ایک اور 2 صوبائی حلقوں میں دوبارہ گنتی کے لیئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کی جانب سے درخواست معین عامر پیرزادہ، آصف علی اور جمال احمد نے دائر کی۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 241، پی ایس 126 اور پی ایس 130 پر دوبارہ گنتی کروائی جائے۔ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا تھا۔ گنتی کاعمل ہمارے پولنگ ایجنٹس کی عدم موجودگی غیر قانونی طور پر ہوا۔ الیکشن نتائج کومعطل کرکے دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔