پاکستان اور ایران صدیوں سے مذہبی ،ثقافتی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں سے منسلک ہیں ،مشتاق غنی
بدھ 19 ستمبر 2018 20:10
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ عمران خان کی 22سالہ سیاسی جدوجہد رنگ لائی اور عوام نے ایک خاموش انقلاب کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کو مرکز سمیت دوصوبوں میں تاریخی فتح سے ہمکنار کیا ۔
سابقہ حکمران چونکہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہے لہٰذا عوام نے ان کو مسترد کردیا ۔صوبہ خیبرپختونخوا میںعوام نے تاریخ رقم کرتے ہوئے دوسری باربھاری اکثریت سے پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کرایا ۔یہ کامیابی اس امر کا بین ثبوت ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی پالیسیوں پر غیر متزلزل اعتماد کیا ۔سابقہ صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس ،تعلیم ،صحت اور لوکل گورنمنٹ کے شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات کو لوگوں نے سراہا ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کا بنیادی ایجنڈا کرپشن فری نظام قائم کرنا اور عوام کا پیسہ صرف اور صرف عوام پر خرچ کرنا ہے ۔سپیکرنے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی لہر پر قابو پاکر امن وآمان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے لہٰذا اب صوبہ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں ۔بیرونی سرمایہ کار انرجی اینڈ پاور،معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں آزادانہ طورپر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ۔سپیکر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے محرم کے دوران شیعہ کمیونٹی کے حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات کئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ شیعہ اور سنی آپس میں مسلمان بھائی بھائی ہیں ۔سازشی اور بیرونی عناصر ہمارے درمیان تفرقہ پھیلانے کی مذموم کوششیں کررہے ہیں لہٰذا ہمیں چاہیئے کہ آپس کے بھائی چارے کو ہر حا ل میں قائم رکھتے ہوئے سازشی عناصر کے عزائم کو خاک میں ملادیں ۔انہوںنے کہا کہ اس تیسری قوت کو شناخت کرنا ہوگا جوفرقہ ورانہ فسادات پھیلاکر ہمارے ممالک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل باقربیگی نے کہا کہ ایران پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے اور ایران کے کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے عوام خوشحال ہوں اور ملکوں میں استحکام لایا جائے ۔انہوںنے تجویز دی کہ خواتین پارلیمنٹرینز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ دونوں ممالک کی خواتین پالیمنٹرینزآپس میں روابط بڑھاکر اپنے اپنے ممالک میں ترقی وخوشحالی کیلئے کرداراداکرسکیں۔ایرانی قونصل جنرل نے پارلیمانی وفودکے تبادلوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کیا کہ وفود کے تبادلوںکے باعث ایک دوسرے کے تجربات سے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔آخرمیں سپیکر مشتاق احمد غنی اور قونصل جنرل باقربیگی نے ایک دوسرے کو سونیئر دیئے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.