Live Updates

شریف کی رہائی کا فیصلہ نیک شگون ہے : ڈاکٹر راغب نعیمی

تصوراتی ماحول میں فیصلے صادر کرنے والے قاضی روزمحشرجوابدہ ہوں گے

بدھ 19 ستمبر 2018 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ نواز شرف کے خلاف سزا معطلی کافیصلہ خوش آئند ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے سزا معطلی فیصلہ پرشریف برادران ،مسلم لیگ ن کومبارکباد پیش کرتے ہیں،قاضی کو فیصلہ کرتے وقت حقائق وشواہد کومدنظررکھناچاہیے،تصوراتی ماحول میں فیصلے صادر کرنے والے قاضی روزمحشرجوابدہ ہوں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزمیاں نواز شریف،مریم نواز شریف اورکیپٹن(ر) محمدصفدر کیخلاف سزا معطلی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پررد عمل دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ عدالت سے انصاف کی توقع تھی اور عدالت عالیہ نے مناسب وقت پر بہترین فیصلہ دیا،نواز شریف کی رہائی کا فیصلہ نیک شگون ہے، مستقبل میںبھی ان کیسز کے بارے میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف اور مریم نواز کی سزائوں کا فیصلہ معطل ہونے کا پوری پاکستانی قوم خیر مقدم کرتی ہے ،ان کامزید کہناتھاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم ہے ، گیس کی قیمتوں میں 10 سے لیکر 145فیصد تک کے اضافے کوعوام مسترد کرتے ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے وعدوں کے مطابق مہنگائی کے بجائے قوم کوفوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات