وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے کرغزستان کے سفیر کی ملاقات، تعلیم اور ہنر کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے ہونگے

وفاقی وزیر شفقت محمود

بدھ 19 ستمبر 2018 22:28

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے کرغزستان کے سفیر کی ملاقات، تعلیم اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے کرغزستان کے سفیر ایریک بیش ایمبیو نے ملاقات کی۔ کرغزستان کے سفیر نے شفقت محمود کو وفاقی وزیر تعلیم بننے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم اور ہنر کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے اور میڈیکل، زراعت، دفاع اور سٹرٹیجک سٹڈیز کے میدان میں پاکستانی اور کرغزستان کی یونیورسٹیوں میں رابطے استوار کرنا ہوں گے۔ کرغزستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :