چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون،9مجرمان گرفتار

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:20

فیصل آباد۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) سی پی اوفیصل آباداشفاق احمد خان کی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب09مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فیصل آباد پولیس نی06عدد پسٹل،02عدد کلاشنکوف اور01عدد بندوق قبضہ میں لے کر کا اندراج کیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میںلاتے ہوئی2.300گرام چرس اور10لیٹر شراب برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :