مریم نواز نے پارلیمانی سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا

مریم نواز این اے 127 سے الیکشن میں حصہ لیں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 ستمبر 2018 11:20

مریم نواز نے پارلیمانی سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20ستمبر 2018ء) :مریم نواز نے پارلیمانی سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا۔ مریم نواز این اے 127 سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پارلیمانی سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا۔اس مقصد کے لئےمریم نواز لاہور کے حلقہ این اے 127 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی۔

مریم نواز نے جیل جانے سے قبل بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا مگر سزاکے بعد مریم نواز کی جگہ کوورنگ امیدوار علی پرویز ملک کو ٹکٹ دیدیا گیا۔علی پرویز ملک رکن قومی اسمبلی پرویز ملک اور ایم این اے شائستہ پرویز ملک کے صاحبزادے ہیں اور وہ اس حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ علی پرویز ملک اس سیٹ سے استعفیٰ دیں گے اور مریم نواز اس حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

اد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نیب عدالت نے سزا دی تھی جس کے تحت نواز شریفکو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلے میںنوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جُرمانہ بھی عائد کیا اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جب کہ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر پرکوئی جُرمانہ عائد نہیں کیا۔

تینوں مجرموں نے سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کیں، جن کوسماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج تینوں مجرموں کی سزا معطل کرنے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ جبکہ تینوں قیدیوں کو 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا۔