Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے لیے نا اہلی کیس سے متعلق بری خبر آ گئی

عمران خان نااہلی کیس ایک بار پھر سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 ستمبر 2018 11:52

وزیراعظم عمران خان کے لیے نا اہلی کیس سے متعلق بری خبر آ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20ستمبر 2018ء) عمران خان نااہلی کیس ایک بار پھر سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے لیے بنچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی بنچ کا حصہ ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے عمران خان کے خلاف 2017ء میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ دانیال چودھری نے عمران خان پر کاغذات نامزدگی میں بیٹی ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایاگیا تھا کہ این اے 35 پر عمران خان کے مقد مقابل جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار انعام اللہ ایڈووکیٹ نے قبل ریٹرننگ افسر کو اعتراض جمع کیا تھا کہ عمران خان کی ایک بیٹی کا نام ٹیریان ہے جس کا ذکر انہوں نے کاغذات نامزدگی میں نہیں کیا تاہم ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات منظور کرلئے۔

(جاری ہے)

جس پر انعام اللہ خان ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ میں درخواست دائر کی جس میں موقف کیا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں ایک بیٹی کا ذکر نہیں کیا۔ پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ کے جسٹس عبدالشکور نے عمران خان کو کل 26 جون عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا تھا۔اور اب عمران خان نااہلی کیس ایک بار پھر سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا ہے۔عمران خان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے لیے بنچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے،جس کے بعد عمران خان کے خلاف دانیال چودھری کی درخواست پر سماعت ہو گی۔خیال رہے دانیال چودھری نے عمران خان پر کاغذات نامزدگی میں بیٹی ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات