رنویز سنگھ اور دپیکا پڈوکون 12 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:04

رنویز سنگھ اور دپیکا پڈوکون 12 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون رواں سال بارہ نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔بھارتی میڈیا میں ان دنوں اداکارہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی کے چرچے عروج پر ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں اداکاروں کی شادی کی حتمی تاریخ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق رنویر اور دپیکا پڈوکون بارہ نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’’لیک کیمو‘‘ میں شادی کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی میں صرف تیس لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ مہمانوں کو تقریب میں موبائل فون لانے پر پابندی ہوگی تاکہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوسکیں۔اس کے علاوہ دپیکا راورنویر نے شادی کی تقریب میں رازداری برقرار رکھنے کے لیے مہمانوں کو ای میل بھی کی ہے۔واضح رہے کہ لیک کیمو کا شمار اٹلی کے خوبصورت مقامات میں ہوتا ہیاور یہاں شادی کرنا ہر جوڑے کا خواب ہے۔