Live Updates

ساجد محمود نے پاک برطانیہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کااعادہ کیا ،

پاک برطانیہ تاریخی اور منفرد دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، پاکستان اور برطانیہ نے ناجائز ذرائع سے دولت کمانے کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے احتساب کے شعبہ میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا جو پاکستانی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت برطانیہ کی جانب سے برطانوی وزیر خارجہ ساجد محمود کے سرکاری دورہ پاکستان کے حوالے سے بیان

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:26

ساجد محمود نے پاک برطانیہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد محمود نے پاکستان اور برطانیہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔ برطانیہ کی حکومت کی جانب سے یہاں جاری کئے گئے بیان کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ اپنے دورہ کے موقع پر پاک برطانیہ تاریخی اور منفرد دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ۔

پاکستان میں عام انتخابات اور نئی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان کے اپنے پہلے دورہ کے موقع پر ساجد محمود نے وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں کئی وزراء شامل تھے ۔ انہوں نے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کی ہے اور اس موقع پر منظم جرائم پر قابو پانے کے لئے دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران پاکستان اور برطانیہ نے ناجائز ذرائع سے دولت کمانے کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے احتساب کے شعبہ میں باہمی تعاون کا اعلان کیا جو پاکستان کی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس شراکت داری میں پاکستان کو 5 لاکھ پائونڈ کی مالی معاونت بھی شامل ہے تاکہ پاکستان منی لانڈرنگ اور بیرون ممالک اثاثوں کی واپسی کے اقدامات کرسکے۔ ساجد جاوید کے والدین پاکستانی نژاد ہیں انہوں نے اپنے دورہ کے موقع پر دارالحکومت میں لڑکیوں کے سکول کا دورہ کیا تاکہ بچیوں کو تعلیم کی فراہمی کا جائزہ لے سکیں ۔

بیان کے مطابق پاکستان میں پرائمری کی سطح کی9.5 ملین بچوں کو جن میں 4.6 ملین بچیاں بھی شامل ہیں۔ 2011 ء سے برطانیہ کی معاونت سے تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ساجد جاوید نے ہائی کمیشن کی جانب سے زبردستی کرائی جانے والی شادیوں کے حوالے سے مذاکرے میں بھی شرکت کی۔ برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کے دو روزہ دورہ پاکستان کے اختتام پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری اور بادشاہی مسجد کے دورہ پر ہوا۔ انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقات کی اور صوبے میں تعلیم، صحت ارو سکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات