10 سال سے زائد کے بچے عشق محبت کے چکر میں پڑ کر گھر سے بھاگ جاتے ہیں

اس عمر میں بچوں کو کسی لڑکی سے پیار ہوجاتا ہے، ایڈیشنل آئی جی سندھ کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 ستمبر 2018 14:23

10 سال سے زائد کے بچے عشق محبت کے چکر میں پڑ کر گھر سے بھاگ جاتے ہیں
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 ستمبر 2018ء) اڈیشنل آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ 10 سال سے زائد کے بچے عشق محبت کے چکر میں پڑ کر گھر سے بھاگ جاتے ہیں یا امتحانات کی وجہ سے گھر سے بھاگتے ہیں۔ اس عمر میں بچوں کو کسی لڑکی سے پیار ہوجاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سندھ امیر شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ سے لاپتہ ہونے والے زیادہ تر بچے دس سال سے زائد کی عمر کے ہیں جو اپنی مرضی سے گھر چھوڑ گئے اور پھر خود ہی واپس آ گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر سے بھاگنے کے پیچھے کسی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہونا یا پھر امتحانات میں ناکامی ہونا ہے۔جب کہ کچھ بچے ماں باپ کے خوف کی وجہ سے بھی گھر چھوڑ دیتے ہیں۔اور کچھ بچوں کے گھر چھوڑنے کی وجہ والدین کا آپس میں لڑائی جگھڑا بھی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ بچے گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو جاتے ہیں۔والدین کو چاہئیے کہ بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں اور ان کی تربیت پر خاص توجہ دیں۔

واضح رہے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی دارالحکومت کراچی میں امن و امان کی دیگر مسائل کے ساتھ شہر کے بچوں کے اغواء کا سلسلہ بھی تھم نہیں سکا ہے۔ گزشتہ چار برسوں کے دوران کراچی سے 36 بچے اغواء ہو چکے ہیں۔گزشتہ چار برسوں کے دوران 36 بچوں کے لاپتہ یا گمشدہ ہونے کے کیسزرپورٹ ہوئے، لیکن صرف 15 کی بازیابی ممکن ہو سکی۔

پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے بچوں کے اغواء کے واقعات کو روکنے اور بچوں کو بازیابکرانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ ان حالات میں ملزمان کے حوصلے بڑھنے لگے ہیں۔گزشتہ چار برسوں میں لاپتہ ہونے والے بچوں کی عمریںپانچ سے 17 برس کے درمیا ن ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دس سے 17 سال کی عمر کے بچوں میں اکثریت گھر سے بھاگنے والوں کی ہے۔