گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں3.6 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل تھور پن بجلی منصوبے کی تعمیر کا کام مکمل

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:42

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں3.6 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل تھور ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں3.6 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل تھور پن بجلی منصوبے کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق واپڈا کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ 80 کرورڑ روپے کی لاگت سے چار برس میں مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی گھر سے چلاس شہر تک ترسیلی لائن پہلے ہی مکمل کرلی گئی ہے اور بجلی کی باقاعدہ فراہمی آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے شروع کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :