اقوام متحدہ کا تنازعات کے شکار ممالک میں بچوں کی سکول سے غیر حاضری پر تشویش کا اظہار

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ نے تنازعات کے شکار ممالک میں بچوں کی سکول سے غیر حاضری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحران زدہ ممالک میں 5 سے 17 سال کی درمیانی عمر کا ہر تیسرا بچہ سکول نہیں جا رہا۔

(جاری ہے)

یونیسیف کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس صورتحال سے دنیا بھر میں قریب 104 ملین بچے متاثر ہو رہے ہیں۔۔اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کے مطابق اس سلسلے میں سب سے زیادہ خراب حالات نائجر، وسطی افریقی جمہوریہ، جنوبی سوڈان اور اریٹیریا کے ہیںاور ان ممالک میں بچوں کی تعلیم سے دوری کی اہم ترین اور بڑی وجہ غربت ہے۔

متعلقہ عنوان :