عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے‘رہنما پیپلز پارٹی محمد عمر گورگیج

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:50

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار محمد عمر گورگیج نے کہا ہے تحصیل نوکنڈی میں چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیئے انتظامیہ فوری طور پر اقدامات کریں شریف شہریوں کو دن دھاڑے لوٹا جارہا ہے جو انتہائی تشویشناک صورتحال ہے عوام کی جان و مال کو تحفظ دینا انتظامیہ کی زمہ داری ہے نوکنڈی کے آس پاس گاڈی والوں کو بار بار لوٹنا سمجھ سے بالاتر ہے نوکنڈی کی عوام کو چوروں اور ڈاکووں کی رحیم و کرم پر نہیں چوڑا جاسکتا ہے انکا مزید کہنا تھا نوکنڈی کے عوام کئی عرصے سے آبنوشی کے مسائل سے بھی دوچار ہے آبنوشی کے مسلے کو حل کرنے کے لیئے بھی فوری اقدامات کیا جائے ایک طرف چوروں اور ڈاکووں نے لوگوں کا جینا حرام کردیا دوسری جانب پانی کی قلت نے بھی شہریوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے سردار محمد عمر گورگیج کا کہنا تھا ضلع بھر میں امن و امان کو بہتر بنانا انتظامیہ کی زمہ داری ہے انتظامیہ کاروائی کرکے چوروں اور ڈاکووں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کی جان و مال محفوظ رہے امن و امان پر شریف شہریوں کو آئے روز لوٹنا کسی صورت میں برداشت نہیں کر سکتے ہیں انتظامیہ عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے فوری طور پر اقدامات کریں اور پبلک ہیلتھ آبنوشی کی فراہمی کے لیئے بھی فوری اقدامات کریں ۔