نوجوان ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے‘وزیر اعظم شہباز شریف

شہباز شریف سے چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 27 مئی 2024 17:07

نوجوان ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے‘وزیر اعظم شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے نوجوانوں کے ایجنڈے کو اولین ترجیح دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

ملک کو درپیش مسائل کا حل نوجوانوں کو ایمپاور کرنے میں ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رانا مشہو د احمد نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے سازگار ماحول اور نت نئے منصوبوں کا جلد آغاز کرنے جارہے ہیں، یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم، نیشنل اینوویشن ایوارڈ، گرین یوتھ موومنٹ اور دیگر کئے منصوبے نوجوانوں کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرض جات بھی فراہم کئے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے انٹر نشپ پروگرام کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا اور جلد نوجوانوں کے لیے ’’نیشنل والنٹیر کور‘‘کا پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔