Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کے خط کا اسی انداز میں جواب دیا‘ڈاکٹر فیصل

جوابی خط میں مل بیٹھ کر ‘بات چیت سے مسائل حل کرنے پر زور دیا گیا ‘نئی دہلی کی جانب سے باضابطہ جواب کا انتظار کر رہے ہیں‘ٹوئٹ

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے مبارکباد کے خط اور خیر سگالی جذبات کا اسی انداز میں جواب دیا،جوابی خط میں مل بیٹھ کر اور بات چیت سے مسائل حل کرنے پر زور دیا گیا اور بھارت کی جانب سے باضابطہ جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا ہے جس میں تمام حل طلب مسائل کو مل بیٹھ کر اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی دعوت دی گئی ہے ۔ وزیر اعطم عمران خان نے بھارتی وزیر اعطم کی جانب سے عمران خان کو وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی خط کے جواب میں خیر سگالی جذبات کا اسی انداز میں جواب دیا ہے تاہم بھارت کی جانب سے خط کے باضابطہ اور مثبت جواب کے منتظر ہیں ۔ ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات