مرغن کھانے مختلف امراض کا باعث بنتے ہیں،طبی ماہرین

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:09

قصور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) جرمنی کے ماہرین صحت کا کہناہے کہ چکنائی سے بھرے مرغن کھانے جگرمیں چربی جمع کرکے مختلف امراض کا باعث بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

برلن یونیورسٹی کے غذائی ماہرین نے ایک سائنسی تحقیق کے بعد خبردار کیاہے کہ اگرمعمول کے کھانوں میں چکنائی سے بھرپور مرغن کھانے زیادہ ہونے سے جگر میں چربی جمع ہوتی رہتی ہے جوجگرکے امراض سمیت مختلف دوسری بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ چکنائی سے بھراصرف ایک کھانا بھی جگر پراثراندازہوکر اس میں انسولین کی حساسیت اورمیٹابولزم کو تبدیل کردیتاہے ۔ماہرین کاکہناہے کہ روزوں کے دوران ایسے کھانوں کا معدے پر جلد اثر ہوتاہے جوصحت کے لئے مضرہے۔

متعلقہ عنوان :