وزیراعلیٰ پنجاب کا شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا سخت نوٹس،رپورٹ طلب

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:34

وزیراعلیٰ پنجاب کا شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے واقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے - وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے -وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ذمہ دار کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائی-وزیر اعلی نے افسوسناک واقعہ پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے پیشگی اور بروقت اقدامات نہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ پربرہمی کا اظہار بھی کیا ہے۔