پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کو ایک ہی بورڈ کے ماتحت کیاجائیگا ، کام شروع کردیا گیا ہے، چودھری فواد حسین

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:41

پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کو ایک ہی بورڈ کے ماتحت کیاجائیگا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کو ایک ہی بورڈ کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے اس ضمن میں جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے این این آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کا ایک ہی بورڈ ہوگا جو ان کے معاملات دیکھے گا وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اگلے چھ ماہ کے دوران یہ کام مکمل ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :