9 محرم الحرام: سکیورٹی خدشات :کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہی

ماتمی جلوسوں کے ختم ہونے کے بعد بحال کردی جائے گی، متعلقہ حکام

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:46

9 محرم الحرام: سکیورٹی خدشات :کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) 9 محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہے۔ تفصیلات کے مطابق 9 محرم الحرام کے موقع پر کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت درجنوں شہروں میں موبائل فون سروس بند ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ کئی شہروں میں مکمل جب کہ کچھ شہروں میں موبائل فون سروس جزوی معطل کی گئی ہے جو کہ ماتمی جلوسوں کے ختم ہونے کے بعد بحال کردی جائے گی۔ یوم عاشور کو بھی اسی لائحہ عمل کے تحت موبائل فون سروس معطل رہے گی۔دوسری جانب ملک بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے، متعدد شہروں میں دوسرے روز بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔