یومِ عاشورہ ہمیں شہدائ کربلا کی حق کی سربلندی اوردین محمدی کی بقائ کے لیے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، ڈاکٹر عارف علوی
شہادت امام حسینؓ کا عظیم واقعہ جبرواستبدادکی طاقتوں کا قلع قمع کرنے کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہ کرنے کا سبق دیتاہے ، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا یومِ عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام پیغام
جمعرات 20 ستمبر 2018 20:13
(جاری ہے)
یومِ عاشورہ محرم کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں اعلیٰ مقاصد کے حصول کی خاطر ایثار وقربانی کا درس دیتا ہے۔
اعلیٰ مقاصد اور استقامتِ حق کا حصول ہی وہ نصب العین ہے جس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئیے۔ یہی وہ عمل ہے جسے امام حسین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے تاریخ نے اٴْسئوہ شبیری کے نام سے موسوم کیا ہے۔صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کے دن ہم یہ عہد کریں کہ ہم اسوئہ شبیری کی روشنی میں ہر وہ کام سرانجام دیں جواحترامِ انسانیت ، جمہوریت کی بقائ اور اسلامی اقدار کے فروغ کا باعث بنے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مفید ہو۔دہشت گردی، انتہاپسندی اور عدم برداشت کے تباہ کن نظریات کے قلع قمع کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ رواداری ، حق وانصاف کے فروغ، بھائی چارہ اور امن و عامہ کے لیے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔۔صدر مملکت نے کہا کہ یہی وہ پیغام ہے جو شہادت امام عالی مقام کی عظیم الشان اور لازوال قربانی سے ہمیں ملتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.