اب سکول میں بچوں کو کوئی بھی تنگ نہیں کر سکے گا

جنوبی کوریا میں والدین نے ”انکل سروس“ کا استعمال شروع کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 20 ستمبر 2018 23:21

اب سکول میں بچوں کو کوئی بھی تنگ نہیں کر سکے گا

جنوبی کوریا میں والدین کی اکثریت تیزی سے ”انکل سروس“ کی خدمات حاصل کر رہی ہے۔ انکل سروس سے استفادہ کرنے والے والدین  اپنے بچوں کو سکول میں تنگ کیے جانے سے بے فکر ہو جاتے ہیں، بچوں  کے یہ نئے انکل  سکول کے تمام معاملات سنبھالتے ہیں۔یہ سروس کافی مہنگی ہے لیکن والدین  کی ایک بڑی تعداد اسے استعمال کر رہی ہے۔
اس ماہ کے شروع میں کورین میڈیا نے کوریا میں تیزی سے بڑھتے ہوئےاس کاروبار کے بارے میں بتایا تھا۔

کوریا میں انکل سروس فراہم کرنے والے ادارے بچوں کو تنگ کیے جانے سے محفوظ رکھتے ہیں، وہ بچوں کو تنگ کیے جانے کے ثبوت اکھٹے کرکے سکول میں کیس فائل کرتے ہیں اور بعض دفعہ بچے کو تنگ کرنے والے بچوں کے والدین سے براہ راست مل کر شکایت کرتےہیں۔ کوریا میں اب چونکہ یہ کاروبار تیزی سے بڑھ رہا ہے اس لیے بہت سی کمپنیاں والدین کے لیے مختلف پیکیج فراہم کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

بہت سے کورین اس سروس کو بچوں کے تنگ کیے جانے کے خلاف ایک موثر ہتھیار سمجھتے ہیں لیکن بہت سے لوگ اسے تنگ کیے جانے کے جواب میں تنگ کیا جانا سمجھتے ہیں۔
جنوبی کوریا کے ایک اخبار کے مطابق ایشیائی ممالک میں یہ ”انکل سروس“ تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔ اخبار کے مطابق جنوبی کوریا کی ایک کمپنی ایک پیکیج میں بچے کے ساتھ 30 سے 50 سال تک کی عمر کے ایک خوفناک صورت والے آدمی کو بھیجتی ہے۔

یہ ادمی دوہفتوں تک بچے کو سکول میں چھوڑ کر اتا ہے اور لے کر آتا ہے۔ یہ آدمی سکول میں اپنا تعارف بچے کے انکل کے طور پر کراتا ہے۔ اس سے تنگ کرنے والے بچوں کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ انکل کے اس ”بھتیجے“ کو تنگ کرنا صحت کےلیے مضر ہو سکتا ہے۔ کمپنی کے اس پیکیج کی فیس 5 لاکھ کورین وون یا 445 ڈالر یومیہ وصول کرتی ہے۔
اسی طرح ایک دوسری کمپنی Evidence Package بھی پیش کرتی ہے۔

اس پیکیج میں کمپنی کے ملازم بچے کو تنگ کیے جانے کے ثبوت اکھٹے کرتے ہیں اور باقاعدہ شکایت کی صورت میں سکول بورڈ کے سامنے رکھ دیتے ہیں۔ ان ثبوتوں سے والدین کو بھی اندازہ ہو جاتا ہے کہ انہیں بچے کی حفاظت کے لیے مزید سنجیدہ ہونا چاہیے۔ اس پیکیج کی قیمت 4 لاکھ کورین وون یا 356 ڈالر ہے۔
جنوبی کوریا کے شہر انسیونگ میں ایک کمپنی کا پیکیج تنگ کرنے والوں کے خلاف کافی موثر سمجھا جاتا ہے۔

یہ کافی خطرناک پیکیج ہے۔ اس میں انکل بچے کو تنگ کرنے والے بچوں کے والدین سے ان کے دفتر میں جا کر ملتے ہیں۔ انکل تصویری ثبوت دکھا کر دوسرے شخص سے اپنے بچوں کو کنٹرول کرنےکے لیے کہتے ہیں۔ اگر دوسرا شخص تعاون نہ کرے تو یہ انکل دفتر کے سامنے یا لابی میں کھڑے ہو کر چیختے رہتے ہیں کہ بچوں کو تنگ کرنے والوں کا باپ یہاں کام کرتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے معاملات اگر تنگ ہونے والے بچوں کے ماں باپ خود دیکھیں تو وہ تنگ کرنے والے بچوں کے والدین سے لڑنا شروع کردیتے ہیں۔

جس کے بعد والدین کی لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔ ایسی صورتحال سے بچنے کےلیے کمپنی 2 ملین وون یا 1780 ڈالر لیتی ہے اور اس کے بدلے تنگ کرنے والے بچوں کے والدین سے 4 ملاقاتیں کرتی ہے۔
والدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی انکل سروس سکول والوں کی نسبت زیادہ بہتر ہیں۔ انکل سروس زیادہ جلدی مسئلے کا حل نکالتی ہیں

اب سکول میں بچوں کو کوئی بھی تنگ نہیں کر سکے گا

متعلقہ عنوان :