سعودی قیادت نے 10نئے اقتصادی منصوبے اور 685ارب ریال کی سرمایہ کاری کی، ایوان تجارت

جمعہ 21 ستمبر 2018 12:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل نے 88ویںقومی دن کے موقع پر خصوصی رپورٹ جاری کر کے گزشتہ ایک سال کے دوران انجام پانے والے اقتصادی کارناموں پر اظہار اطمینان کیا ہے۔سعودی اخبار کے مطابق ایوان تجارت کا کہنا ہے کہ ہماری قیادت نے ہمیں 10نئے اقتصادی منصوبے دیئے اور 685ارب ریال کی سرمایہ کاری کی۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاندار مستقبل کے لئے قائدانہ تصور دیا۔ اس کی بدولت ملک کی قومی آمدنی کے ذرائع میں تنوع اور تجارتی ماحول بہتر ہوا۔ سرمایہ کاری، خوشحالی کا تناسب بڑھا۔ ایوان نے اپنی رپورٹ میں اہم اقتصادی منصوبوں اور کارناموں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ نیوم منصوبہ 500ارب ڈالر پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کی طرف سے متعدد کمپنیوں اور فنڈز کی تشکیل دنیا بھر میں تفریح کے سب سے بڑے مرکز کے طور پر القدیہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا جبکہ 978ارب ریال اخراجات پر مشتمل 2018ء کا بجٹ جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

جدہ قدیم شہر کے لئے 18ارب ریال کا سرمایہ مختص کیا گیا۔ حرمین ایکسپریس ٹرین کا منصوبہ مکمل کیا گیا۔ اقتصادی و ترقیاتی امورکونسل نے 10نئے اقتصادی پروگرام دیئے۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی۔ انسداد بدعنوانی کیلئے اعلیٰ کمیشن قائم کیا گیا۔ 2018کے دوران سعودی عرب کو تجارتی سہولتیں فراہم کرنے والے ممالک میں عالمی سطح پر دوسری پوزیشن دلائی۔ سعودی ویژن 2030کے تحت 2017ء میں متعدد نئے منصوبے شروع کئے گئے۔