پریگماکے چیف کوآرڈینیٹر اعجازاے کھوکھر کابرآمدی حجم میں اضافہ کے لئے غیر روایتی بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش کی ضرورت پر زور

جمعہ 21 ستمبر 2018 14:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) پاکستانی تیار ملبوسات کے تیار کنندگان اور برآمد کنندگان کی ایسوسیایشن(پریگما)کے چیف کوآرڈینیٹر اعجازاے کھوکھر نے برآمدی حجم میں اضافہ کے لئے غیر روایتی بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش کی ضرورت پر زور دیا ہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی تیار ملبوسات سمیت ملکی برآمدات میں اضافہ وقت کی ضروری ہے اور اس کے لئے ہمیں روایتی منڈیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی روایتی منڈیوں کی تلاش کی ضرورت ہے جس سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور قیمتی زر مبادلہ ملک میں آنے سے ملکی معیشت کو ایک نئی بلندی اور استحکام ملے گا۔

پریگما کے چیف کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں برآمد کنندگان کی سہولت کے لئے دبئی اور روٹرڈم میں پاکستان ٹریڈ ہائوس قائم کئے جانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی کاروباری برادری کی ایک بہت بڑی تعداد کاروباری مقاصد کے لئے دبئی آتی ہے کیونکہ دبئی اس وقت تجارتی اور کاروباری منڈی بن چکا ہے،دبئی میں پاکستانی برآمد کنندگان کے لئے پاکستان ٹریڈ ہائوس کے قیام سے پاکستانی کاروباری برادری کو ان مراکز میں اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاہدے کرنے کا موقع ملے گا اور مقامی کاروباری افراد پر سفری لاگت کا اضافی بوجھ بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :