ڈوکری تھانے پر مسلح شخص کا تھانے پر حملہ

جمعہ 21 ستمبر 2018 19:40

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) ڈوکری تھانے پر مسلح شخص کا تھانے پر حملہ، سنتری ڈیوٹی پر موجود، اہلکار زخمی، ایک شخص کو پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرکے دو مقدمات درج کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ ضلع کے ڈوکری تھانے پر مسلح شخص غلام مصطفی گاڈہی نے حملہ کردیا، اسلحے کے زور پر تھانے پر موجود اسٹاف کو دہمکایہ، ڈیوٹی پر موجود سنتری کی وردی تک پھاڑ دی، پولیس نے حکمت عملی سے بغیر کسی نقصان کے ہتھیار بند ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے کار سرکار میں مداخلت اور ناجائز اسلحہ کے دو مقدمات 41/2018 زیر دفعہ 324، 353 مقدمہ 42/2018 زیر دفعہ 24 سندھ آرمس ایکٹ کے تحٹ درج کر لیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار نے کہا ہے کے قانون کو ہاتھ میں لینا بڑا جرم ہے، کوئی بھی ذمیدار شہری ایسی حرکت نہیں کر سکتا، اگر کسی سے کوئی مسئلہ ہے بھی تو مجھ سمیت بالا افسر موجود ہیں، ہر صورت میں سرکاری رٹ کو قائم رکھیں گے۔