اسرائیل نے روسی سوشل میڈیا پر ہونے والا مس ہٹلر 2018 مقابلہ ختم کرا دیا
امین اکبر جمعہ 21 ستمبر 2018 23:44
روسی سوشل میڈیا سائٹ vk.com نے اسرائیلی میڈیا کی شکایات کے بعد اپنی سائٹ پر مس ہٹلر 2018 مقابلہ حسن کی تشہیر کرنے والے پیجیز کو ختم کر دیا ہے۔
نیوز ویک کے مطابق آن لائن مقابلہ حسن کا مقصد سفید فام نسل سے نازی حکومت سے محبت کرنے والی خواتین کا انتخاب کرنا تھا۔ پیج نے اسے ”ہٹلری تہذیب کا حسن “ کا نام دیا تھا۔یہ مقابلہ ستمبر کے شروع سے ہی جاری تھا۔
اس مقابلے میں شریک خواتین کو نازی سیلوٹ اور نازی یادگاریوں کے ساتھ بنائی گئی تصاویر پوسٹ کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق پیج پر اس مقابلے کے مقاصد میں ہٹلری تہذیب کا فروغ، ہٹلری کمیونٹی کا آپس میں رابطہ، ایڈولف ہٹلر کے منفی تاثر کو زائل کرنا، ہٹلری تہذیب کے حسن کو ظاہر کرنا، خواتین کی حفاظت اور اُن کا دفاع کرنا شامل ہیں۔
(جاری ہے)
لیکن نیویارک سٹی میں قائم میڈیا اور ٹیکنالوجی کمپنی Vocativ، جس کا ہیڈکواٹر تل ابیب میں بھی ہے، نے اسرائیلی ٹی وی نیٹ ورک Hadashot کو روسی سوشل میڈیا سائٹ VK کی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا کہا۔ Vocativ کی رپورٹ کے مطابق اس مقابلے میں امریکا کی ”نرس ہیچٹ“ کے نام سے مشہور ایک خاتون بھی شریک ہوئیں ۔ یہ خاتون مبینہ طور پر یو ایس نیشنل سوشلٹ موومنٹ سے تعلق رکھتی ہیں۔یہ ایک سیاسی پارٹی ہے جو ہٹلر کی تعلیمات سے محبت کرتی ہے، اسے یقین ہے کہ خالص سفید فام نسل کو ہی امریکا کی شہریت دی جانی چاہیے۔
اسرائیلی نیٹ ورک کے رابطہ کرنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے مس ہٹلرمقابلہ حسن کے تمام پیجیز ہٹا دئیے۔ ان پیجیز کو تشدد امیز قرار دے کر ہٹایا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.