فلپائین میں مون سون بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 10:40

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) فلپائین میں مون سون بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عالمی میڈیا نے فلپائین کے حکام کے حوالہ سے بتایا کہ سیبو نامی سیاحتی جزیرہ کے علاقہ ناگا میں مون سون بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے کے بعد ابھی بھی درجنوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ تودوں میں دبنے والے مکانات سے مٹی ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ صوبائی حکام نے بتایا کہ تودے گرنے کے بعداب تک دبنے والے مکانات میں سے 22 لاشیں نکالی جا چکی ہیں ۔ جبکہ 50 مزید افراد کی تلاش کے لئے 200 سے زائد پولیس اہلکار اور امدادی کارکن بھاری مشینری کے ساتھ تیزی سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :