ایف اے ایس انرجی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 ارب روپے کی لاگت سے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگائے گی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) سعودی عرب کے فوازالھوکیر گروپ کی ذیلی کمپنی ایف اے ایس انرجی پاکستان ملک میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے لئے 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

(جاری ہے)

ایف اے ایس انرجی پاکستان کے حکام نے کہاہے کہ کمپنی نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شمسی توانائی کی مدد سی50 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگائے گی جس پر 47.8 ملین ڈالر یعنی 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ پلانٹ سے مارچ 2020ء تک بجلی کی باقاعدہ پیداوار حاصل ہوناشروع ہوجائے گی۔