سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سینما گھروں میں پہلی سعودی فلم ’’جود‘‘مفت دکھائی جائے گی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:24

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سینما گھروں میں پہلی سعودی فلم ’’جود‘‘مفت ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) سعودی عرب کے 88ویںقومی دن کے موقع پر سعودی سینما گھروں میں پہلی قومی فلم ’’جود‘‘مفت دکھائی جائیگی۔ اس فلم میں سعودی عرب کے قیام سے متعلق سعودیوں کے سفر کی کہانی مختلف حوالوں سے پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

تیل کے انکشاف اور اس سے پہلے کے حالات دکھائے جائیں گے۔ ملک کے 16شہروں میں اس فلم کی عکس بندی کی گئی ہے۔ کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل کلچرل سینٹر (اثراء )نے یہ فلم تیار کی ہے۔ اپریل کے مہینے میں سینما گھروں کے افتتاح کے بعد تیار کی جانیوالی یہ پہلی سعودی فلم ہوگی جو مقامی سینما گھروں میں دیکھی جاسکے گی۔

متعلقہ عنوان :