وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی چیئرمین یونین کونسل 27اظہر اقبال ستی سے خالہ کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:05

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی چیئرمین یونین کونسل 27اظہر اقبال ستی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان چیئرمین یونین کونسل 27 راولپنڈی اظہر اقبال ستی کے رہائش گاہ پر گئے اور ان کی خالہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ․ انہو ں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ․ فیاض الحسن چوہان نے یونین کونسل 25کے معروف سماجی سیاسی شخصیت چوہدری عبدالمالک کی والدہ کے انتقال پرغمزدہ خاندان سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ․ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :