محمد اختر کو توانائی کا قلمدان سونپ دیا گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں توسیع کے دوسرے مرحلے میں شامل ہونے والے صوبائی وزیر محمد اختر کو وزارت توانائی کا قلمدان سونپ دیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 12وزراء کو شامل کیا گیا تھا۔