اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی‘گورنر پنجاب
سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی قابل تعریف ہے اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے او پی سی اہم کردار ادا کررہا ہے‘چوہدری محمد سرور کو ڈی جی عثمان انور کی بریفنگ
ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:20
(جاری ہے)
ڈائریکٹر ایڈمن او پی سی اسد نعیم ،ڈائریکٹر لیگل راجہ زبیر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے او پی سی کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
اوپی سی کے زیر اہتمام ڈسٹر کٹ کمیٹیوں کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ ایک ایسے وقت میں جب ملکی برآمدات میں کمی ہوئی ہے دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی خطیر زرمبادلہ بھیج کر ملک کی بہت خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں میں او پی سی کے طریق کار سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ اوور سیزپاکستانی اپنے مسائل کے حل کیلئے ادارے سے رجوع کر سکیں ۔ڈائریکٹر جنرل او پی سی عثمان انور نے گورنر پنجاب کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ او پی سی ابتک اوور سیز پاکستانیوں کی پانچ ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کر چکا ہے مزید براںابتک اوور سیز پاکستانیوں کی 33 ارب روپے مالیت کی جائیدادیں واگذار کرائی جا چکی ہیں۔ عثمان انور نے بتایاکہ او پی سی کمپلینٹ ویب پورٹل کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لئے او پی سی بھر پور اور فعال کردار ادا کر رہا ہے۔بعد ازا ںگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے او پی سی میں قائم شکایت سیل کا دورہ بھی کیا اور وہاں اوور سیز پاکستا نیوں کی شکایات کے اندراج اور ان پر ہونے والی کارروائی کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔مزید اہم خبریں
-
اڈیالہ جیل اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی سخت، پولیس ناکے بڑھا دیئے گئے
-
بقا کا خطرہ ہوا تو ایرانی جوہری عسکری نظریہ بدل جائے گا، کمال خرازی
-
لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی،امیگریشن سسٹم بند رکھنے کادورانیہ رات 10 بجے تک بڑھا دیاگیا
-
9 مئی کے واقعہ کا احتساب ہونا چاہیے، قوم کو پتا لگنا چاہیے کہ اسپانسرز کون تھے،خواجہ آصف
-
پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہے،محسن نقوی
-
غزہ کی جنگ: امریکی بموں سے فلسطینی ہلاکتیں ہوئیں، بائیڈن
-
چیئرمین ایف بی آر کو زیر التواءٹیکس مقدمات پر اٹارنی جنرل آفس نے تجاویز ارسال کر دیں
-
ہمارا معاشرہ ٹرانس جینڈر افراد کے ساتھ کیا سلوک روا رکھتا ہے؟
-
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
چینی کمپنیاں پاکستان میں پاور سیکٹر کو درپیش ٹرانسمیشن نقصانات بارے تکنیکی اور اختراعی اقدامات لینے میں مدد فراہم کریں،احسن اقبال
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیس سماعت کیلئے مقرر
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.