پی ایچ اے، واسا اور ایل ڈی اے میں تعیناتیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا‘میاں محمود الرشید

مذکورہ اداروں میں کسی کو تاحال کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی،فیصلہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کرینگے ‘وزیر ہائوسنگ

ہفتہ ستمبر 20:40

پی ایچ اے، واسا اور ایل ڈی اے میں تعیناتیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا‘میاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر برائے ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے پی ایچ اے، واسا اور ایل ڈی اے میں تعیناتیوں کے حوالے سے مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال مذکورہ بالا اداروں میں تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان میاں محمود الرشید حافظ ذیشان رشید کے مطابق ان اداروں میں تعیناتیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ابھی ان اداروں میں تعیناتیوں کے حوالے سے کسی کا بھی نام کا اعلان بعید از قیاس ہے۔