مولانا فضل الرحمان 18اکتوبر کو کوئٹہ کے ہاکی گرائونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ،ملک سکندر خان ایڈووکیٹ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:47

مولانا فضل الرحمان 18اکتوبر کو کوئٹہ کے ہاکی گرائونڈ میں جلسہ عام سے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے علماء کرام اور جماعت کے جان نثار ساتھیوں سے کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں18اکتوبر2018کو ہونیوالی علماء کانفرنس کی بھرپور تیاری کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کانفرنس سے قائد جمعیت اور ترجمان امت مسلمہ مولانا فضل الرحمن خطاب کرینگے اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرینگے انہوں نے کہاکہ یہ کانفرنس صوبائی جماعت کے زیر نگرانی ہوگی واضح رہے کہ رسول اقدس کے توہین امیز خاکوں کو قائد کی ہدایت پر جانثاروں نے جس طرح احتجاج کیا اور پاکستان کے مسلمانوں نے جس طرح تائید کی حتیٰ کہ حکومت نے بھی تائید کردی اسلامی اقدار اور شعائر اللہ کے تحفظ کیلئے مسلمانوں کے آرزوں کی آبیاری کیلئے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پاکستان کے عوام ایک مستحکم اسلامی پاکستان بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہو جائینگے۔