اسفنج سے بنے ان جوتوں کی قیمت سوا لاکھ پاکستانی روپے سے بھی زیادہ ہیں۔

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:29

اسفنج سے بنے ان جوتوں کی قیمت سوا لاکھ پاکستانی روپے  سے بھی زیادہ ہیں۔

انٹرنیٹ کی بدولت ہمیں مارکیٹ میں متعارف کرائی جانے والی نت نئی جدید مصنوعات کے ساتھ ساتھ کچھ انوکھی  مصنوعات کے بارے میں بھی پتا چل جاتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے ایک ڈیزائنر نے ایسی پینٹ متعارف کرائی تھی، جس کے گھنٹوں پر شفاف پلاسٹک لگا ہوا تھا(تفصیلات اس صفحے پر) ۔ اس کے بعد  ایک  برطانوی ڈیزائنر کی بنائی گئی  شفاف پینٹ مارکیٹ میں  آئی  (تفصیلات اس صفحے پر) ۔

اب انہی ڈیزائنر کرسٹوفر کین نے کچھ  انوکھے جوتے متعارف کرائے ہیں جو  برطانیہ میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ ان جوتوں کو  قیمت 800 پاؤنڈ یا 1080 ڈالر یا تقریباً  1 لاکھ30 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ اتنے مہنگے جوتے ہونے کے باوجود یہ ہاتھوں ہاتھ بک جاتے ہیں۔

(جاری ہے)


ان جوتوں کو پہلی بار لندن کے فیشن ویک  شو 2017 میں متعارف کرایا تھا۔ ان جوتوں کے انگوٹھوں اور ایڑھی میں اسفنج  کی  طرح کے فوم کی پٹیاں استعمال کی گئی ہیں۔

جوتوں کو بنانے کے لیے خاص سیاہ چمڑا بھی استعمال کیا گیاہے۔ بعض جوتوں پر  سجاوٹ کے لیے ہیرے بھی لگائے گئے ہیں۔ پچھلے ایک سال میں  یہ جوتے اتنے مشہور ہو گئے ہیں کہ بہت سے آن لائن سٹور کو ان کا سٹاک ختم ہونے کا نوٹس لگانا پڑا۔
ٹامی کین، جو کرسٹوفر کین کی بہن اور برانڈ کی ڈپٹی کریٹیو ڈائریکٹر ہیں، نے  جمعرات کو ہونے والے  لندن فیشن ویک میں ان جوتوں کو پہن  کر شرکت کی تھی۔ٹامی نے یہ جوتے اپنے بھائی اور کمپنی کی تشہیر کے لیے پہنے تھے لیکن اس سے پہلے بھی یہ لوگوںمیں کافی مقبول ہیں اور لوگ انہیں بھاری قیمت کے باوجود خرید رہے ہیں۔

اسفنج سے بنے ان جوتوں کی قیمت سوا لاکھ پاکستانی روپے  سے بھی زیادہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :