برطانیہ، لیبر پارٹی کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ،ٹوری پارٹی نے تیاریاں شروع کردیں

اتوار 23 ستمبر 2018 15:10

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) برطانوی وزیر اعظم تھریسامئے کی وزارت عظمیٰ بچانے کے لیے ٹوری پارٹی نے نومبر میں ہنگامی الیکشن کی منصوبہ بندی شروع کردی۔برطانیہ میں حزب اختلاف لیبر پارٹی کے لیڈر جریمی کاربن نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ مطالبہ بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم نہیں، عام انتخابات ہیں، بریگزٹ ڈیل نامنظور ہوئی تو لیبر پارٹی برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریگی۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے سروے کے مطابق لیبر پارٹی کے 86 فیصد اراکین بریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم چاہتے ہیں۔لیبر پارٹی کے 90 فیصد افراد یوروپی یونین کے حق میں رہنے پر ووٹ دیں گے، 81 فیصد لیبر سمجھتے ہیں کہ بریگزٹ سے معیار زندگی گر جائے گا جبکہ 89 فیصد کے نزدیک نوکریاں جائیں گی۔اخبار کا دعویٰ ہے کہ برطانوی حکومت نے نومبر میں ہنگامی الیکشن کی منصوبہ بندی شروع کردی، یوروپی رہنماوں نے سالسبرگ اجلاس میں بریگزٹ پر تھریسامئے کی سفارشات پر کڑی تنقید کی تھی۔