عارف علوی کا صدر کے پروٹوکول میں مداخلت کرنے پر شہری کے خلاف درج مقدمہ پر رد عمل
پروٹوکول پر احتجاج کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ مضحکہ خیز ہے اور جب عوام کو مشکلات ہوں گی تو ایسا ہی رد عمل کا مظاہرہ کریں گے
مقدس فاروق اعوان اتوار 23 ستمبر 2018 16:23
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے قافلے کو گزارنے کے لئے گزشتہ رات 9 بجے شارع فیصل پر کار ساز کے قریب ٹریفک بند کی گئی تھی اس دوران نامعلوم شخص روکی گئی ٹریفک میں اپنی گاڑی کھڑی کر کے سب سے آگے نکل آیا اور ٹریفک روکنے والےپولیس اہلکاروں سے الجھ پڑا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص خود ویڈیو بھی بنا رہا تھا۔شہری نے پولیس کی جانب سے روکے جانے پر شہریوں کو کہا کہ وہ پولیس کے کہنے پر نہ رکیں، رکاوٹیں توڑ کر ٹریفک کھول دیں اور ملزم کے اکسانے پر کئی موٹر سائیکل سوار رکاوٹیں توڑ کر آگے نکل آئے۔پولیس کے مطابق اس دوران لوگ جمع ہوئے تو وہ مجمع کی آڑ میں فرار ہوگیا جبکہ پولیس وی وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے مزید کارروائی نہیں کرسکی بعد ازاں اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شارع فیصل ٹریفک سیکشن کے ایس او سب انسپکٹر محمد سلیم نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔کار سرکار میں مداخلت اور شہریوں کو کسی غلط کام پر اکسانے والے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.